کراچی میں کورونا کیسز میں کمی،لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہو گئی

0
29

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

باغی ٹی وی : صوبائی محکمہ صحت کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 111 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کی شرح 40 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 101، لاہور میں 92 اور راولپنڈی میں 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری صحت نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 3.9 فیصد اور لاہور میں 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15191 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئ۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

Leave a reply