کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے
karachi

کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

باغی ٹی وی : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا۔

دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے یہ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Comments are closed.