پیر کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کے دوران بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے کے باعث کئی افراد لقمہ اجل بن گئے اور بجلی بھی غائب رہی جس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر اداکار و میزبان فخر عالم نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا ہے-
باغی ٹی وی : اداکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے جو سوال کرنے جارہا ہوں اُس کے لیے مجھے پیسے نہیں مل رہے ہیں-
Dear @KElectricPk I am not ranting or anything. I just want to know it rains in many cities around the world. How come in Karachi every year people get electrocuted because of wires breaking & falling.Pls give us a fair, honest answer not a spin. Why does this happen every year?
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) July 8, 2020
انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دُنیا کے کئی شہروں میں بارشیں ہو رہی ہیں لیکن کراچی شہر میں ہر سال بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور گرنے کی وجہ سے بجلی کا نشانہ بنتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے ہمیں ایک صاف اور ایماندار جواب دیں کہ آخر کراچی میں ہی ہر سال ایسا کیوں ہوتا ہے؟
واضح رہے کہ اس قبل فخر عالم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی ٹوئٹر پر فخر عالم نے لکھا تھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی دُنیا کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو روازنہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ان حالات میں کراچی کے شہری کو کیسا محسوس کررہے ہوں گے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ میں کسی پر الزام تراشی نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ افسوسناک اور مایوس کن ہے کہ شہریوں کو بجلی ، پانی ، پٹرول اور گیس کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔