کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائشی سروس شروع ہوگئی-
باغیٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس سندھ آرکائیوز کمپلیکس سے سی ویو تک چلائی گئی، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش
شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کیں انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جارہی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جارہے ہیں۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج پیپلز بس سروس کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگیا، ماحول دوست بسوں کی آج ٹیسٹ ڈرائیور تھی، 10 روز بعد باقاعدہ بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا، یہ یورپین معیار کی بسیں ہیں جن کی لمبائی 12 میٹر ہے، کوشش ہے کہ جہاں ٹریفک کم ہو وہاں یہ بسیں چلائی جائیں جس کے لیے سروے جاری ہے، جلد روٹس کا تعین کیا جائے گا۔
Announcement: Transport department government of Sindh is going to start New Bus service in karachi. These are Pakistan’s first electrical vehicles which are completely environment friendly. From tomorrow we are going to start the test drive in the city. pic.twitter.com/7agbgF9Fjt
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) November 6, 2022
لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان
انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ پر کام کر رہیں وہ شمسی توانائی کے سینٹرز بنائے گی جس سے یہ بسیں چارج کی جائیں گی, ابتدائی طور پر 50 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ہماری کوشش ہےکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کا مینو فیچرنگ پلانٹ لگائیں جس کے لیے چین، یورپ اور مقامی کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
Bringing #Karachiites yet another bus service #PeoplesEVBusService, the electric buses are eco – friendly and will be recharged through solar energy in future. Successful test drive is going on in #Karachi. Coming soon on the roads. pic.twitter.com/iDxWekBfiL
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) November 7, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں دنیا کی 2 سے 3 بڑی کمپنیاں پلانٹ لگائیں جس سے سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں، یہ الیکٹرک بسیں، ہائبرڈ ڈیزل بسوں سے دگنا قیمت پر پاکستان آرہی ہیں کراچی میں پلانٹ لگنے سے ان کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی آئے گی اور کم قیمت پر بسیں دستیاب ہوں گی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق نے بتایا کہ 12 میٹر بسوں میں 32 نشستیں عام شہریوں اور 2 نشستیں خصوصی افراد کے لیے ہیں اور 35 سے 40 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں، مجموعی گنجائش 70 سے 90 افراد کی ہے، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوجاتی ہیں اور ایک چارج میں 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بسوں کو چارج کرنے کے لیے یو پی موڑ بس ڈپو پر چارجنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔
عمرانخان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ
Test drive of First Electric Bus started in Karachi.#KhidmatMainSubSayAagaySindh pic.twitter.com/zvmjod8UYD
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) November 7, 2022
آزمائشی بس سروس کے دوران وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، وزیر محنت سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور دیگر نے سفر کیا اور بسوں میں سہولت کا جائزہ لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مارچ 2021 میں اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اس وعدے کے ساتھ کراچی میں ملک کا پہلا الیکٹرک بس پروجیکٹ شروع کیا تھا کہ سال کے آخر تک ان ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی الیکٹرک بس کو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم 10 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔