سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں سوئی گیس کا شدید بحران،شہری مشکلات کا شکار

0
34

کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا-

باغی ٹی وی : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہریوں کو مشکلات اور دقت کا سامان کرنا پڑ رہا ہے-

الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، شامان ٹاؤن ، سرجانی ٹاؤن ، ناظم آباد ، رضویہ سوسائٹی ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی کو گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے-

اسی طرح اورنگی ٹاؤن ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریاز سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انھیں مہنگے داموں کھانا سمیت دیگر اشیا خرید کر گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔

شیخوپورہ: مریدکے میونسپل کمیٹی میں کرپشن کاراج، شادی ہالز و کمرشل بلڈنگ کی غیر…

علاوہ ازیں دن میں بھی صرف مخصوص اوقات میں ہی گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیلیے گیس فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور شام کی چائے بنانے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ مجبوری میں ہوٹلوں سے سامان خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے نوحصار کے رہائشیوں نے گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دے دیا رہائشیوں نے گیس بندش کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا اور مرکزی دفتر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔

مظاہرین نے گیس مکمل بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگئی اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، جب تک گیس بحال نہیں کی جاتی ا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جھنگ:طالب علم پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

Leave a reply