کراچی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، بڑے حادثے کا خطرہ
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پھٹ گئی،
چیمہ خاندان کی اقربا پروری عروج پرسوئی گیس پائپ لائن کے بعداب بھرتیوں کیلیے دباؤ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیس کے اخراج کے باعث سنگر چورنگی پر بڑے حادثے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈرلنگ کےدوران ڈرل مشین کا بور زیرزمین گزرنے والی گیس پائپ لائن پر لگا جس سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، مزدوروں کی جانب سےکھدائی کےلیےڈرل مشین استعمال کی جارہی تھی
گیس پائپ لائن پھٹنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ڈرل مشین کےبورسےگیس پائپ لائن میں بڑا شگاف پڑا ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،