fbpx

کراچی میں آج صبح دکان میں دھماکہ پر بلال غفار کا اظہار افسوس

گلستانِ جوہر موسمیات کے قریب دکان میں دھماکہ ہونے والے واقعے پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا اظہار افسوس ۔انھوں نے کہا کہ موسمیات دکان میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ٹیمیں دھماکے کی اصل وجہ سامنے لائیں۔واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر دلی افسوس ہے۔واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، واضع رہے کہ اب سے تھوڑی دیر پہلے گلستان جوہر موسمیات چورنگی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا 3افرادجاں بحق ہوئے ۔جن میں زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور2 بچے بھی شامل ہیں۔دھماکہ اتناشدید تھا کہ آس پاس کی دکانیں بھی متاثر ہوئیں،قریب کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.