کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ تین سے چار روز کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران دوران درجہ حرارت 38سے 40ڈگری کے درمیان رہنےکاامکان ہےبلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں دن کے اوقات میں چلنے کا امکان ہےاورشام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھاجب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23سے25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتاہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔