ویسٹ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5D میں بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق امروز مورخہ 22 جون 2021 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہوئی جس میں ملزم بمعہ دیگر خواتین کے ضعیف العمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ کے احکامات پر ایس ایچ او سرجانی نے کاروائی کرکے واقعہ کے مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کیا۔
متاثرہ خاتون یا انکے اہل خانہ کی جانب سے قانونی کاروائی کے لئے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
متاثرہ خاتون یا انکے اہل خانہ کے رابطہ نہ کرنے پر ویڈیو ایویڈینس کی موجودگی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر شفٹ ہو گئی ہیں ویسٹ پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی تلاش جاری ہے۔