fbpx

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس اور حسّاس اداروں کی بڑی کاروائی،شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس اور حسّاس اداروں کی بڑی کاروائی،شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاوٗن میں موجود مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کررہے تھے

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے،گرفتار دہشت گردوں کو تحقیقات کےلیے لے جایا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شکست کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مکان کا کنٹرول حاصل کرلیا، جس کے بعد مکان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا,

بی ڈی ایس نے مکان سے برآمد بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رکشے میں بال بیرنگ،نٹ بولٹ مختلف خانوں میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔مکان سے چار خودکش جیکٹس، 15 دستی بم اور چار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں گولیاں، دو راکٹ لانچر اور بلاک بم بھی برآمد ہوئے ہیں,

گرفتار دہشتگردوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بارود سے بھرا رکشہ ملا،بارود سے بھرا رکشہ خودکش حملے میں استعمال کیا جانا تھا، بم ڈسپوزل اسکواد نے بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا،دہشتگردوں سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹس بھی بر آمد ہوئی ہیں،

واضح رہے کہ چند روز قبل نیکٹا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کی بڑی کاروائی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.