کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین سو اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد

0
27

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گزشتہ روز میٹرو پول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے لئیق احمد نے کہا کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے300 اربن فاریسٹ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اربن فاریسٹ لگانے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی مالی معاونت شامل ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم،سینئر ڈائریکٹر کو آرڈی نیشنن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a reply