کراچی میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت.
کراچی میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت.
کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت کرلی گئی ۔
گلستان جوہر بلاک 18 میں گزشتہ روز ہونے والے دہرے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی مدعی کے مطابق عزیز جلبانی اس کے بھائی اور بھابی کے فلیٹ صبح سویرے دو ساتھیوں کے ساتھ پہنچااور فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ میں مقابلے میں ہلاک ملزم کا بیٹا قتل کے مقدمے میں نامزد ہے جو کہ ساتھیوں کے ساتھ فرار ہے اور شک ہے کہ مخبری کے شبہے میں جوڑے کا قتل کیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے گلستان جوہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، فائرنگ سے جعفر اور اس کی اہلیہ فوزیہ ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔