شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

شہر قائد میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں میاں‌ بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے، لاشیں گھر سے برآمد ہونے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملازم کو حراست میں لے لیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں واقع بنگلے سے جمعرات کی صبح میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ جائے وقوعہ سے بیس سالہ شخص زخمی حالت میں پایا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ساوتھ شیزار نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور 80 سالہ سلمٰی کے نام کی گئی، واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی، فاروق میل نرس کی حیثیت کام کرتا تھا۔ وقوعہ سے ملازم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملازم نے میاں اور بیوی کو لوٹ مار کی نیت سے قتل کیا، معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم نوازڈیڑھ سال قبل اس گھر میں ملازمت کرتا تھا،ملزم نواز کلفٹن شیریں جناح کالونی کا رہائشی ہے، قتل کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا،مقتول افتخار بینکر 80سے 85سال کے تھےملزم اسی گھر میں چھپا ہوا تھا ، سونا،چھری اور پستول برآمد کرلیا،ملزم نے پہلے دونوں میاں بیوی کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا،ملزم نے میاں بیوی کی خدمت پر مامور میل نرس کا بھی گلا کاٹا،زخمی نرس پہلی منزل پر مقتولین کی بیٹی کے پاس پہنچا اور واقعہ کے متعلق بتایا،پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا،

Comments are closed.