کراچی میں بارش،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
147
rain

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ،صفورہ چورنگی، شاہ فیصل ٹاؤن میں بارش ہوئی ہے،آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا ہے، بارش ہونے سے کراچی کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے، کراچی کے شہریوں نے بارش کی وجہ سے سکھ کا سانس لیا، بڑی تعداد میں شہری بارش میں گھروں سےباہر نکل آئے اور خوشگوار موسم میں لطف اندوز ہوتے رہے،

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بارش کے سبب بجلی کے 245 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور سرکل میں 83 اور خیبر سرکل میں 64 فیڈرزبارش سے متاثر ہوئے، مردان میں 21 اور صوابی میں بجلی کے 20 فیڈرز ٹرپ کرگئے، ایبٹ آباد سرکل 21، سوات سرکل 29 اور مانسہرہ میں بجلی کے 8 فیڈرز متاثر ہوئے فیڈرز متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل رہی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
آئندہ 24 / 48 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، باجوڑ، مردان،چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مہمند، کوہاٹ، خیبر، کرم، کرک، بنوں، لکی مروت سمیت گردوں نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

بالائی اور شمال مشرقی پنجاب بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں. سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، رحیم یار خان,ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ کوہ سلیمان اور ملحقہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ان پہاڑی علاقوں کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے.

بارش کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں
1. ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور سیلاب کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔
2. موسلا دھار بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
3. بجلی کی تاروں اور دیگر برقی آلات سے دور رہیں۔
4. تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران درختوں اور بلندی پر موجود چیزوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں.

کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

Leave a reply