شہر قائد میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ کیس، کتنے مریضوں میں ہوئی تشخیص؟

0
22

شہر قائد میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ کیس، کتنے مریضوں میں ہوئی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 19 فروری کو رپورٹ ہونے والے مشتبہ شخص میں کرونا وائرس کے سلسلے میں رپورٹ جاری کردی۔

22 سالہ طالبعلم کو چین سے کراچی آنے پر بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نوجوان کو ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کئمپس میں آئیسولیشن وارڈ طبی امدا کے لیے رکھا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے نوجوان کے ابتدائی نمونے تجزیے کے لیے NIH بھجوا دئیے گئے تھے۔

اسلام آباد سے آنے والی رپورٹ کے مطابق نوجوان میں کرونا وائرس موجود نہیں۔ سیکریٹری صحت ہیلتھ زاہد عباسی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے کراچی ایئرپورٹ اور ہسپتالوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام تر انتظامات موجود ہیں.

سیکرٹری صحت کا مزید کہنا ہے کہ اب تک مشتبہ 22 کیسس میں سے کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے سندھ بھر کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ موجود ہیں جبکہ ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقلی کے لیے ایمبولینس کے انتظامات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

Leave a reply