کراچی میں کرونا کے وار جاری، کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

0
24

کراچی میں کرونا کے وار جاری، کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آ گئے

کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی میں مجموعی تعداد 101 اور سندھ میں 252 ہو گئی ہے.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹروں سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف سندھ کو آپ کی ضرورت ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرا دئیے ہیں۔ صوبے کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

شہر قائد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشات پر بلدیاتی نمائندے شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔ ضلع شرقی میں شہریوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے گھروں میں سینیٹائیزر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، برے وقت کیلئے ہمیشہ تیاری ہونی چاہیے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں، صورت حال تبدیل ہونے پر حکمت علی طے کریں گے۔

Leave a reply