کراچی میں کرونا وائرس سے مزید ہوئی 2 ہلاکتیں

0
23

کراچی میں کرونا وائرس سے مزید ہوئی 2 ہلاکتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے ، پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی.

شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی سندھ میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک پنجاب میں 6، خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں جان کی بازی ہار چکا ہے،

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کے بعد چاروں صوبے میں لاک ڈاؤن کا آج ساتواں روز ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو چکا ہے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

Leave a reply