پاکستان کے صوبہ سندھ میں بلدیاتی حکومت کرونا وبا پھیلنے کے دنوں میں ختم ہوئی تھی تب سے اب تک کراچی میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہو سکے، کراچی میں پہلے مرحلے کے الیکشن ہوئے تو دوسرے مرحلے کے الیکشن کو مسلسل ملتوی کیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں، پہلے بارشوں ،سیلاب کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوئے تو اب سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سیکورٹی اہلکار متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو میں مصروف ہیں اسلئے الیکشن ملتوی کئے جائیں، الیکشن کمیشن کا اس پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جاتے ہیں اور 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی مقامی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن بروقت کروائے جائین ،سندھ ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تا ہم سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن ملتوی ہوئے تو جماعت اسلامی، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا، تحریک انصاف کا موقف ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کا ملتوی ہونا سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کی طرف سے آئین کی کھلی توہین ہے، حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کو شکست نظر آ رہی تھی اسلئے الیکشن ملتوی کروا دیئے
جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں،آپ ایک کمزورچیف الیکشن کمشنر ہیں،آپ کومستعفی ہوجانا چاہیے جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوگا، بھرپور حصہ لے کر اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے، کراچی میں صوبائی حکومت کی مداخلت سے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر سینیٹ کی سب سے توانا آواز مشتاق احمد خان نے تحریک التوا جمع کروا دی۔ جس میں کہا گیا کہ ایوان میں بلدیاتی انتخاب ملتوی ہونے پر بحث کروائی جائے
سندھ کی صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں الیکشن کے لئے تیار ہے، سیلاب کی وجہ سے ہمیں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست دینا پڑی،سندھ واحد صوبہ ہےجہاں پچھلی دفعہ بلدیاتی حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی جبکہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتوں کو4 سال تک معطل رکھا
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات