کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

0
29

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہو گئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ،سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی ہے ،کچر ے کے کام میں سب کود گئے ہیں ،کراچی میں صفائی کا نظام کیسا ہے سب دیکھ رہے ہیں ،ہمارے دور میں صفائی کا نظام سب دیکھ چکے ہیں ،میرے پاس کراچی میں صفائی کافارمولا ایمانداری ہے ،

مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ کراچی کو اگر اربوں روپے ملے ہیں تو یہ کدھر گئے ؟

کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کا ہاتھ قوت بازو سے روکنا ہوگا،بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ،کشمیری مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر یوں کی عملی مدد کرنی چاہیے

واضح رہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

Leave a reply