کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والی خاتون کو غلط پرنٹنگ والا نوٹ مل گیا

0
28

بینکوں میں قطار میں لگ کر باری کا انتظار کرنے کی بجائے شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقہ لانڈھی میں ایک خاتون نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تو انہیں غلط پرنٹنگ والا نوٹ ملا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے مس پرنٹنگ والا نوٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ نوٹ پر قائد اعظم کی دو تصاویر ہیں جن میں سے ایک پر صرف ٹوپی ہے اور چہرہ غائب ہے۔
خاتون شہری نے کہا کہ میں نے لانڈھی میں موجود ایک نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم سے گذشتہ دنوں اپنی تنخواہ نکلوائی، تنخواہ نکلوانے پر مجھے ایک ہزار روپے کا مس پرنٹنگ والا نوٹ ملا۔ میں کسی کے پاس یہ نوٹ لے جاتے ہوئے ڈر رہی ہوں کہ کہیں مجھے ہی جعلی نوٹ چھاپنے والا نہ سمجھ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میری اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ برائے کرم اس پر نظر ثانی کریں تاکہ میرے ساتھ جو دھوکہ ہو گیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

Leave a reply