کراچی میں سال رواں کی پہلی بینک ڈکیتی کے تین ملزمان گرفتار

0
22

شہر میں رواں سال کی ہونے والی پہلی بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کا سرغنہ تا حال مفرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال ضلع سنٹرل نارتھ کراچی میں ہونے والی پہلی بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزموں جنید،ذیشان اور سلمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے برآمد کر لیے جبکہ گروہ کے سرغنہ عبدالستار کی گرفتاری عمل میں نہیں اس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد رینٹ پر کار لیکر پنجاب اور مری میں گھومنے چلے گئے تھے ۔ مذکورہ ملزمان کی کراچی واپس آنے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ بینک سے سات لاکھ روپے لوٹے تھے جبکہ بینک حکام نے دس لاکھ روپے لوٹے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ملزمان لاہور اور مری سے گھوم کر 30 مارچ کو واپس کراچی پہنچے تھے،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے سلمان قتل کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ، گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مفرور ملزم کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

Leave a reply