میری بیوی اوربیٹے کی ہلاکت کی ذمہ دارکراچی میونسپل کمیٹی:،شوہرنے11کروڑ ہرجانےکا دعوی دائرکردیا

0
41

کراچی: شدید بارشوں کے باعث اُبلتے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے کے ایم سی کے خلاف 11 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری محمد دانش نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کے ایم سی کے خلاف سیشن عدالت میں ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 17 جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے دانش کی اہلیہ ثمن اور 3 ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا تھا، کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمے دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

دوسری طرف ایک اور واقعہ میں کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے سے متعلق مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کیخلاف سنگین جرم کے شواہد موجود ہیں۔وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانہ نہیں ہیں۔

مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ متاثرہ بچی کم عمر ہے ملزم نے سنگین جرم کیا ہے۔ ملزم کو کسی صورت ضمانت نہیں دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Leave a reply