fbpx

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج مطلع مکمل و جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع مکمل و جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں 12 تا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.