محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، شہرِ قائد میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے اتوار تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے اور دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔دن کے اوقات میں کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔شہرِ قائد میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved