کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی

0
24

شہر قائد سے دو ماہ میں 30 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 5 کارندے گرفتار، اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ایس ایس پی اے وی ایل سی گرفتار ملزمان میں رستم، ندیم، نوید، نعمان اور ریاض شامل ہے۔ملزمان کا یہ گروہ کراچی کے مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کر کے بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے میں اپنے مخصوص خریداروں کو فروخت کرتا ہے، دوران تفتیش ان گاڑیوں کے خریداروں اور اس نیٹ ورک کے دیگر کار چوروں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی گی۔
.گرفتار ملزمان میں سے دو کار چوری کرنے والے جبکہ تین کیریئرز کار کو کراچی سے دیگر صوبوں میں پہنچانے والے شامل ہیں، ملزمان سے 1-تھانہ سمن آباد سے چوری ہوئی ہنڈا سِوک کار نمبری 816۔AHK، برآمد۲-تھانہ عزیزآباد سے چوری ہوئی سوزوکی خیبر کار نمبر 2728-N برآمد، ۳- تھانہ عزیزآباد سے چوری ہوئی سوزوکی آلٹو کار نمبر 273-AEG برآمد اور ۴-تھانہ حیدری مارکیٹ سے چوری ہوئی سوزوکی FX کار نمبر 5011-M برآمد .ملزمان کو ایف آئی آر نمبر 208/2021 تھانہ شریف آباد، ایف آئی آر نمبر209/2021 تھانہ شریف آباد، ایف آئی آر نمبر174/2021 تھانہ سمن آباد، ایف آئی آر نمبر342/2021 تھانہ عزیزآباد، ایف آئی آر نمبر347/2021 تھانہ عزیزآباد، ایف آئی آر نمبر157/2021 تھانہ حیدری مارکیٹ میں گرفتار کیا .ملزمان سے دو عدد پستول بھی برآمد ملزمان کی جانب سے کار چوری کے لیے استعمال کی جانے والی ٹویوٹا کرولا بھی برآمد جس پر ملزمان ADVOCATE کی پلیٹ لگا کر استعمال کرتے تھےملزمان کے گروہ کی دو کار چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلیں گئیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply