کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری، ٹنوں کچرا نکالا گیا

0
29

مون سون بارشوں کی آمد سے قبل شہر قائد کے برساتی نالوں کی صفائی کا جاری ہے، لاکھوں کیوبک فٹ کچرا نکال کر لینڈ فل سائٹس میں منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی نالوں کی صفائی مہم جاری ہے، سیکریٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ 14 دنوں میں 2 لاکھ کیوبک فٹ کچرا نالوں سے نکال لیا۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 773 ڈمپرز میں فضلہ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ تک نالوں سے نکالا جانے والا کچرا 12 سو سے زائد ڈمپرز میں منتقل کیا گیا۔

ضلع غربی کے برساتی نالوں سے 4 لاکھ 69 ہزار کیوبک فٹ فضلہ، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 1 لاکھ 31 ہزار 515 کیوبک فٹ کچرا اور بلدیہ وسطی سے 5 لاکھ 99 ہزار 450 کیوبک فٹ برساتی فضلہ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

بلدیہ ملیر سے 99 ہزار 500 کیوبک فٹ فضلہ 160 ڈمپرز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی سے 1 لاکھ 24 ہزار 539 کیوبک فٹ کچرا منتقل کیا گیا۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے 5 لاکھ 74 ہزار 295 کیوبک فٹ فضلہ لینڈ فل سائٹس منتقل کیا گیا۔

سیکریٹری بلدیات کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی برساتی نالوں کی مکمل صفائی کا عمل تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

Leave a reply