fbpx

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔آجدیں میں پیش آیا واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے سڑک پار کرنے والا شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 32 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔حادثہ کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو کیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا.واضح رہے کہ تجاوزات کے باعث روڈز کا جام رہنا اور ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضائع ہونا معمول بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.