کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری، شہری احتیاط کریں

0
26

شہر قائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی صبح سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم ابر آلود ہوگیا جبکہ حد نگاہ بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرد آلود ہواؤں کی وجہ سےحد نگاہ 500 میٹر تک محدود ہوگئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سےآنے والی گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،دن میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری تک رہے گا۔

کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے، جبکہ 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

اس سلسلے میں جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کرلیے گئے، تیزہواؤں کے باعث ایئرپورٹ اور ٹرمینل ون پر احتیاطی اقدامات سخت کردیئے گئے۔

ایئرپورٹ انتطامیہ کی جانب سے چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگا دیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا، محکمہ فائر اور ایئر سائڈ پر پہلے سے ہی الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

Leave a reply