fbpx

کراچی میں اس سال بھی مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی ، اسی طرح پشاورمیں درجہ حرارت 48جبکہ اسلام آبادمیں 43 ڈگری رہا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، دن میں وقفے وقفےسے گردآلودہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ رات گئے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.