کراچی میں خواتین بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا
عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کراچی میں خواتین کی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی سے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی فائیو اسٹار چورنگی سے براستہ گولیمار چورنگی ،شاہراہ پاکستان سے ہوتے ہوئے ہاکی سٹیڈیم اختتام پزیر ہوئی۔ریلی میں 150خواتین بائیکرز نے شرکت کی، حیدرآباد اور میرپور خاص سے بھی بائیکرز نے شرکت کی، ریلی نے 12 کلو میٹر کا دورانیہ طے کیا۔تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری ،اہلیہ ڈی جی رینجرز ،ڈاکٹر فرحان عیسی بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔