کراچی میں مرد اور خاتون ڈکیت کی شہریوں سے لوٹ مار

0
32

کراچی میں خواتین ڈکیت بھی سامنے آگئی ، شہر قائد میں لُوٹ سیل جاری ہے۔عید کے قریب آتے ہی خاتون ڈکیت بھی میدان میں آگئیں ہیں۔کراچی کی علاقے نارتھ ناظم آباد میں خاتون ڈکیت اور اُسکے ساتھی نے لیڈی ڈاکٹر کو لُوٹ لیا۔نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شاپنگ سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹ لیا۔سوشل میڈیا پر خاتون اور ایک مرد کی لوٹ مار کی وڈیو وائرل ہورہی ہے۔واردات نارتھ ناظم آباد میں حیدری تھانے کی حدود میں ہوئی، فوٹیج میں ایک موٹرسائیکل پر خاتون اور مرد کو شاپنگ کرکے آنے والے جوڑے کے پیچھے آتے دیکھا جاسکتا۔فوٹیج میں خاتون ڈاکو کو دوسری عورت سے تھیلے اور دیگر اشیاء چھینتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود مرد نے دوسرے شہری سے سامان چھینا۔یہ واقعہ دوروز قبل پیش آیا تھا جبکہ پولیس واردات سے لاعلم ہے ۔

Leave a reply