کراچی کے علاقے بہادرآباد میں موبائل فون کے خریدار بن کر آنے والوں نے گھر لوٹ لیا۔بہادرآباد آدم جی نگر میں گھر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، شہری نے خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر موبائل فونز کا اشتہار لگایا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار دو ملزمان گھر پر فون خریدنے پہنچے۔ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر زد و کوب کیا اور 4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، واردات دو روز قبل رات پونے 9 بجے کے قریب ہوئی۔