کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ، صورتحال تشویشناک ہونے لگی

0
42

شہر قائد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، ایک دن میں اومیکرون کے 136 مریضوں کی تصدیق ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی ہے کہ بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 136 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے 39 کیسز، ضلع ایسٹ میں 52کیسز ، ملیر ضلع میں کورونا کے 3 کیسز،کورنگی میں 2 ، ضلع ویسٹ میں 3و کیسز،ضلع وسطی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے آغا خان اسپتال میں اب تک 148 کیسز ،ڈاویونیورسٹی اسپتال میں 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اومیکرون کیسز کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ 3 سے 5 جنوری 2022تک37ٹیسٹ کیےگئے، 37نمونوں میں سے 30 کیسز اومیکرون کے ظاہر ہوئے ہیں جبکہ 2دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا81 فیصد اومیکرون مثبت آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا سندھ میں اومیکرون کےکیسزکی تعداد307ہوگئی، عوام ہرصورت احتیاط کریں ، سینیٹائیزرکااستعمال کریں اور بازاروں،دفاتراورعوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وباسےصرف احتیاط سےہی بچاؤ ممکن ہے۔

Leave a reply