کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملے پر پی پی کو سنگ دل کہا جائے یا ضدی حکمران

0
32

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے اپنی ٹوئٹر بیان میں کہا سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مدت شاید 50 سال ہے۔

کراچی میگا سٹی میں ٹرانسپورٹ کی ابتر صور تحال کی ذمہ دار پی پی ہے ‏سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کا بجٹ 17 ارب مختص کیا جس میں 7 کروڑ خرچ ہوئے۔

سندھ حکومت کی بسیں شہریوں کیلئے خواب بن گئیں ہیں پی پی نے شہریوں کو نجی ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔شہر قائد میں مجموعی طور پر 329 روٹس ہیں۔

‎‏218 روٹس ایسے ہیں جہاں عوام بسوں سے محروم ہیں، محروم عوام رکشوں اور ٹیکسیوں کے منہ مانگے دام بھرنے پر مجبور ہیں۔

ٹرانسپورٹ کا مسئلہ صوبائی حکومت نے کبھی اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا.اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ کراچی کے شہریوں کو نقصان پہنچا ہے.

Leave a reply