کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سید مصطفیٰ کمال

0
28

چیئرمین پی ایس پی اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کو کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، یہی وجہ ہے کہ میرے دور نظامت میں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے۔ وزیراعظم کے چودہ ایم این ایز ان کو کراچی کے مسائل اور انکا حل نہیں بتا سکتے جو مصطفیٰ کمال اکیلا سمجھا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن یوسی24 مارکیٹ، یوسی 30 میں مختلف برادریوں سے ملاقاتوں اور شجاعت کالونی UC35 میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا پاک سر زمین پارٹی کی جانب میں این اے 249 میں انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے۔

Leave a reply