کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی :تین خواتین پرمشتمل گروہ گرفتار،اہم انکشافات

کراچی:کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی :تین خواتین پرمشتمل گروہ گرفتار،اہم انکشافات ،اطلاعات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث گروہ کی تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین ملزمان کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں‌

پولیس کے مطابق نعمان ایونیو بلاک 20 گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین ملزمان میں شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ۔ خالدہ پروین زوجہ ابوبکر صدیق اور سائرہ زوجہ رشید احمد شامل ہیں۔ گرفتار خواتین ملزمان کا ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق ان خواتین ملزموں کا کہنا تھا کہ فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا
تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ کے کارڈ پر انویسٹی گیشن کرائم رپورٹر درج ہے

پولیس کے مطابق ملزمہ خالدہ پروین کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقہ کی بدنام عورت اور اس پر کورنگی میں پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی بے شمار درخواستیں موجود ہیں۔ گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرنے اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتا ہے۔

Comments are closed.