پولیس کی کاروائی، مفرور ملزم، منشیات فروش سمیت 12 ملزمان گرفتار

0
30
پولیس کی کاروائی، مفرور ملزم، منشیات فروش سمیت 12 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا,

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 1 مفرور ملزمان سمیت 1 موٹر سائیکل لفٹرز, 9 مطلوب منشیات فروش اور 1 چور شامل ہیں, گرفتار ملزمان پولیس کو جاری کردہ IR’s میں مطلوب اور کورٹ سے مفرور تھے, ملزمان سے 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1 کلو گرام چرس, کرسٹال, آئس اور چوری شدہ پرس برآمد کیا گیا. ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش, چاکیواڑہ, کلری اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت منور(مفرور), شاہ زیب, سراج, شاہد, فیصل, لقمان, محمد عمران , عمیر, حمید, جہانگیر, ریاست اور رومان کے نام سے ہوئی ہے.

ملزم منور تھانہ چاکیواڑہ کے مقدمہ الزام نمبر 276/22 بجرم دفعہ 380/454/457/34 میں مفرور تھا. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KPA-1873 کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہے. ملزم شاہ زیب اس سے قبل موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے, ملزمان کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے لسٹڈ مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے مطلوب ملزم لیاقت عرف ٹینشن ولد رحیم بخش کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو 115 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

Leave a reply