fbpx

کراچی پولیس کی زبردست کاروائی،شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

بلاول ہاوس میڈیا کوارڈینیٹر اعجاز دررانی کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ایس ایس پی ساوتھ کے احکامات پر تھانہ سول لائن پولیس کی زبردست کاروائی۔

ملزم عبدالرزاق الیاس (عرف)شیرو ولد شیر محمد(عرف)شیرو موقع پر گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ کی خصوصی ہدائیت پر تھانہ سول لائن پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم عبدالرازاق الیاس( عرف) شیرو کو موقع پر گرفتار کیا ملزم بلاول ہاوس کے میڈیا کوارڈینٹیر اعجاز دررانی کے نام پر شہریوں کو اثرو رسوخ دیکھا کر نوکری لگانے ٫میڈیکل کالج میں ایڈمیش کرانے اور مختلف کام کرانے کا جھوٹا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مورخہ 21/02/21 متاثرہ درخواست گزار عظمت علی ولد لیاقت نے 2مہینے قبل تھانہ سول لائن میں درخواست لگائی جس میں لکھا کہ بیٹی کو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کرانے کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے لیکر غائب ہوگیا تھا جسے مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا جسکے خلاف درخواست گزار کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 78/21 بجرم دفعہ 420/506 درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.