کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید
کراچی:شہر قائد میں شرپسندوں نے پھر سر اٹھا لیا ،وارداتوں میں اضا فہ ہونا شروع ہوگیا.اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو شہید کردیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر غلام قادر شر شہید ہوگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ شہید کو گھر سے تھانے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا واردارت کے وقت شہید سپاہی اکیلا تھا،