کراچی پریس کلب کے تحت زندگی بچائو، سیکھو اور سکھائو ڈرل ایکسرسائز کی گئی

0
26

کراچی پریس کلب کے تحت زندگی بچائو، سیکھو اور سکھائو ڈرل ایکسرسائز کی گئی، ایکسرسائز کے ذریعے صحافیوں کسی بھی حادثے، سانحے، بم دھماکے کے نتیجے میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ زخمیوں کہ زندگی بچانے کے طریقے بتائے گئے ۔

اس ڈرل ایکسرسائز کا انعقاد کراچی پریس کلب نے کیا جس میں ٹراما اور ایمرجنسی ایکسپرٹ ڈاکٹر راشد عقیل نے ڈرلنگ ایکسرسائزکرائی، اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، گورننگ باڈی کے اراکین حامد الرحمن، فاروق سمیع، کے یو جے کے نائب صدراسلم خان سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر راشدعقیل نے کہا کہ اس ایکسرسائز کا مقصد صحافی اور عوام کو آگاہی دینا ہے، پاکستان میں زلزلے بھی آئے، بم دھماکے بھی ہوئے، ٹرین ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں، جہاز بھی کریش ہوئے ایسیمیں امداد کیلیے سب سے پہلے عوام یا صحافی پہنچتے ہیں جنہیں کچھ ٹیکنیکس سکھا دی جائیں تو وہ زخمیوں کی زندگی بچا سکتے ہیں، انہوں نے کہا یہ المیہ ہے کہ حادثہ کے بعد بہت سے لوگ ویسے کی کھڑے ہوجاتے ہیں اور ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے، زندگی بچائو ،سیکھو اور سکھائو کی آگہی فراہم کررہے ہیں ۔

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپس منعقد کراتا رہتا ہے تاکہ صحافی ٹیکنیکل اور سافٹ اسکلز بھی سیکھیں، اس طرح کہ ڈرلز ایکسرسائز اپنی نوعیت کی منفرد ایکسرسائز ہیں جس میں گھر، محلے، سڑک یا کہیں بھی کسی حادثے کی صورت میں انسانی جان بچائی جا سکے، ایکسرسائزکے موڈریٹر اور رکن مجلس عاملہ حامدالرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سلسلے کی پہلی ایکسرسائز ہے اور یہ ایکسرسائز منعقد ہوتی رہیں گی جس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Leave a reply