کراچی پریس کلب میں ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد”آم فیسٹیول” کا انعقاد

0
48

کراچی پریس کلب نے اتوار کو پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد”آم فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا۔آم فیسٹول میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمدرضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، کے یو کے جے صدر راشد عزیز ،سابق صدر پریس کلب امتیاز خان فاران ، آم فیسٹیول میں چیئرمین پاکستان امریکہ بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا، صدرشیخ امتیاز حسین،جنرل سیکرٹری سید ناصر وجاہت، پریس کلب کی مجلس عاملہ کے ارکان اور ممبران کے پی سی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرتکلف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ آم فیسٹیول میں 20سے زائدآموں کی اقسام رکھی گئی تھیں۔
اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ نے ناشتے اور آم بھرپور انداز میں کھائے اور مینگو فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمدرضوان بھٹی نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طریقے کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کیلئے مزید تفریح کے ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے ممبران کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لہر کے سبب لاک ڈائون اور دیگر معاشی وسائل کی وجہ سے تفریح کے مواقع ختم ہوگئے تھے۔
آج کراچی پریس کلب نے آم فیسٹیول کا انعقاد کرکے صحافیوں کی فیملی کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کیاہے۔کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ آم فیسٹول کے انعقاد کر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیااور اس توقع کا اظہار کیاکہ پریس کلب کے عہداران آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply