کراچی پریس کلب نے راشد لطیف کے داخلے پر پابندی عائد کردی

0
24

شہر قائد پریس کلب نے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے 52 سالہ سابق کپتان راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے اختیار کیا جانے والا رویہ قابل مذمت ہے اور صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر صحافیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

;مجلس عاملہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تو خود میں ہمت پیدا کرتے ہوئے اس صحافی کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ مجلس عاملہ نے مزید کہا کہ پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

Leave a reply