fbpx

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے8ارب مختص کیے ہیں

ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربے کے حوالے سے معذرت چاہوں گا، ہم نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے8ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ بہت اہم ہے، اس سے کوئی انکار نہیں، ماضی میں ٹیکنیکل ایشوز کی وجہ سے سندھ حکومت اس پراجیکٹ کو جاری نہیں رکھ سکی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق سندھ حکومت نے قانون سازی شروع کردی ہے، اگلے چند ماہ میں سیف سٹی پراجیکٹ پر آن گراؤنڈ کام ہوتا نظر بھی آئے گا۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ سے متعلق 3چیزیں اہم ہیں جن میں قانون سازی، پراجیکٹ کیلئے رقم، پرائیویٹ کنٹریکٹر شامل ہیں۔