کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کا نیا نوٹی فکیشن جاری

0
70

سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی اور ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے کاروباری اوقات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی اور ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا ، کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ڈور ڈائننگ رات بارہ بجے تک کھلی رہے گی تاہم انڈور ڈائننگ کے لئے ویکسینیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، ریسٹورنٹس میں 50فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پارک ،سوئمنگ پولز 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے ، انڈور شادی بیاہ کی تقریبات میں 200مہمانوں اور آؤٹ ڈورمیں شادی بیاہ کی تقریبات میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی تاہم جم ایس او پیزکے تحت کھولے جاسکیں گے جبکہ مزارات مقامی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ نئے حکم نامے کا اطلاق 16 سے 30ستمبر تک ہوگا۔

Leave a reply