کراچی، حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں‌ روپے مالیت کی واردات میں‌ ملوث ملزمان گرفتار

0
26

کراچی کی معروف حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں روپے مالیت کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ واردات میں ملوث چارملزمان کو حراست میں‌ لے لیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا تین کلو سے زائد سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں. ملزمان کا یہ گروہ ماضی میں بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے. یہ گروہ انتہائی چالاکی سے اپنی واردات کے لیے جگہ اور وقت کا چناؤ اور منصوبہ بندی کرتا تھا.

ایس ایس پی سنٹرل محمد عارف اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے ٹیکنیکل ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ عید کی صبح نماز عید کے بعد 3 ملزمان صرافہ بازار سے متصل جوتوں کی دکان میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور درمیانی دیوار میں نقب لگا کر صرافہ کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکر توڑ کر سونا چوری کیا، ملزمان کئی گھنٹے تک واردات میں مصروف رہے جبکہ اس دوران ملزمان کے بقیہ ساتھی باہر نگرانی کرتے رہے اور سیل فون کے ذریعے رابطے میں رہے،

ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوششیں کیں‌ اور ان کے افسر اور اہلکار اعلیٰ‌ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے.

Leave a reply