کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی

0
31

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کے سی آر پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پیداہورہی ہے ، انشااللہ اگلے سال آپ کو کے سی آرپر کام ہوتا نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیاد رکھی گئی تھی ، وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کی بہتری کیلئےکام کررہی تھی ، دہائیوں سے رکے ہوئے منصوبے اب حقیقت بنتےجارہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود وفاق اورصوبائی حکومت نے ملکر فیصلے کئے، نومبر میں وزیراعظم کو گرین لائن کےافتتاح کی دعوت دیں گے۔

کراچی میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 11لاکھ ٹن کچرا 3بڑےنالوں سے نکالا گیا ہے ، ان نالوں پرمزیدکام جاری ہے، 54کلو میٹر روڈ ساتھ بنارہے ہیں۔

کے فور منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ بھی ایک دہائی سے تعطل کا شکار تھا، اب کےفورمنصوبہ 14 اگست 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا جب کوروناآیا توسب کی رائے تھی کہ ملک بند کردو ، کوروناصورتحال میں جو اقدامات کئے اس کی دنیا نے تعریف کی ، ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جس کی ملک کو ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کی ترقی کےلئے5بڑےمنصوبوں پر کام جاری ہے، کے سی آر پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پیداہورہی ہے ، انشااللہ اگلے سال آپ کو کےسی آرپر کام ہوتا نظر آئے گا۔

Leave a reply