کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

sharjeel

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر تک بلٹ ٹرین یا سپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف صوبے کے اندرونی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی انقلاب آئے گا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگرچہ کئی منصوبوں پر سوالات اُٹھائے گئے ہیں، جیسے پنک بسوں اور پنک ٹیکسی منصوبے، لیکن سندھ حکومت نے ان منصوبوں کو شروع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب پنک ٹیکسی منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کراچی میں گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن مکمل ہو چکی ہے، اور ریڈ اور یلو لائن پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دی ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اگر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ کراچی اور سندھ کے دیگر بڑے شہروں کے درمیان فاصلے کو کم کرے گا اور لوگوں کو تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔

اس بلٹ ٹرین منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں سندھ میں نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی ہو گی بلکہ یہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا، جو کہ صوبے کی معیشت کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

پی ٹی آئی ملکی معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ،شرجیل میمن

Comments are closed.