مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: اپریل کے آخر میں فلڈ پروٹیکشن موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوگا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی مدثر رتو) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین...

ربیکا خان کوشاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرربیکا خان کو...

چین کا امریکی کمپنیوں سے طیارے خریدنے سے انکار

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت،...

کراچی سے وسطی ایشیاء کے لیے تجارتی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

کراچی: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے متعدد تجارتی سامان سے بھرے کنٹینروں کا پہلا قافلہ کراچی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے درمیان تاریخی شراکت داری کا نتیجہ ہے اور خطے میں تجارت اور روابط کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او، عزت مآب جناب سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے سینئر حکام اور معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔جناب سلطان احمد بن سولیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک سے پورے خطے میں رابطوں اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا، "این ایل سی کی خطے میں موجودہ حیثیت اور ڈی پی ورلڈ کی عالمی سطح پر موجودگی سے بے پناہ کاروباری مواقع پیدا ہوں گے، جس سے اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔”سلطان احمد بن سولیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس پیشرفت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل این ایل سی، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اس اقدام سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا، "ترسیل کا مربوط نظام اور بلا رکاوٹ تجارت پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں مددگار ثابت ہوں گے۔”

یہ سروس دونوں اداروں کے عزم کا عملی اظہار ہے جو علاقائی تجارت کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی یہ مشترکہ کوشش نہ صرف کاروباری مواقع پیدا کرے گی بلکہ خطے کے اقتصادی منظرنامے کو بھی نئی سمت دے گی۔

ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

چولستانی گوپے میں چھپی روہی کی دلکش ثقافت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan