شوہر نے وزنی چیز کے وار کرکے بیوی کو کیا قتل

0
36
crim

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو جے کے گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی شناخت انعم زوجہ دلاور کے نام سے ہوگئی، لاش عباسی شہید منتقل کر دی گئی، خاتون کو گھریلو ناچاقیوں پر شوہر نے وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا، قتل میں ملوث شوہر فرار ہوگیا ہے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،خاتون کی عمر 26 برس تھی،

دوسری جانب کراچی میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم ،موٹر سائیکل لفٹنگ کے متعدد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب 7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت اسماعیل , اویس عرف بھالو, ابراہیم, محمد نوید, فاضل عرف بلا , محمد مزمل, اور ارباز کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان سے 6 پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزمان پولیس کو جاری کردہ مطلوب ملزمان کی لسٹ میں مطلوب تھے. ملزمان عادی،پیشہ ور ہیں اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے, ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ, کلاکوٹ, عیدگاہ, نیپئر, گارڈن اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KIB-2586 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے.

 انٹرنیٹ پر مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

علاوہ ازیں منشیات فروشی میں ملوث رپیٹڈ کریمنل میوہ شاہ سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام وحید خان عرف وحیدو ولد موسم خان گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 490 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم افسران بالا سے موصولہ رپیٹد کریمنل کی فہرست میں بھی شامل تھا۔جبکہ ملزم اس سے قبل درج ذیل دو مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

Leave a reply