کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے

0
28

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے

باغی ٹی وی : کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز ہوگیا، سکولوں کے داخلی راستے پر ایس او پی پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔

کراچی میں بھی 6 ماہ بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچے ماسک لگا کر خوشی خوشی سکول پہنچے، سکولوں کے باہر اور اندر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔

حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاہم بچوں کو سکول بھیجنا یا نہ بھیجنا والدین کی مرضی ہے، سکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی، کچھ اداروں کو یکم اکتوبر سے تدریسی عمل کی اجازت ہے۔

خیال رہے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر کو یونیورسٹی، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کو بلایا گیا تھا۔ 23 ستمبر کو وفاقی وزارت تعلیم نے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دی تھی۔ مگر اس کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے آج سے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a reply